سیالکوٹ میں ایک شخص نے اپنی 4 لاکھ روپے کی رقم ٹوکہ مشین میں کتر ڈالی ، مگر پھر رو رو کر کیا کہتا رہا ؟ انوکھی خبر

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے اہم ترین شہر سیالکوٹ سے انوکھی خبر ، ایک بیوپاری نے 4 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم غلطی سے ٹوکے سے کتر ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شکرگڑھ کے علاقے اخلاص پور میں ایک بیوپاری کی نہ چوری ہوئی اور نہ اس پر ڈاکہ پڑا مگر

وہ پھر بھی 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا، اس بیوپاری نے غلطی سے اپنی رقم کا تھیلا چارہ کاٹنے والی مشین میں ڈال دیا تھا ۔ اخلاص پور کا بیوپاری طارق مويشيوں کی خريداری كے لئے 4 لاكھ 20 ہزار روپے کی رقم گھر لے كر آيا اور رقم سے بھرا تھیلا مويشيوں كے چارے كے قريب ركھ کر چارہ مشين پر كام كرنے لگا، طارق نے بے دھيانی ميں چارے كے ساتھ پيسوں والا تھیلابھی چارہ مشين ميں ڈال كر 4 لاكھ 20 ہزار کی رقم كتر ڈالی۔ واقعہ کے بعد طارق کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اس کا کہنا ہے کہ میں غريب آدمی ہوں، غلطی سے نقصان كر بيٹھا ہوں، حکومت اور گورنر اسٹيٹ بينک سے گزارش کرتا ہوں کہ میری مدد کریں ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں