کورونا کے باعث اسکولوں کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی کی تفصیلات سامنے آگئیں

چیئرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق شاہ کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے پر 3 شفٹیں 3،3گھنٹے کی ہوں گی، کورونا کے باعث متاثرہ اسکولوں کا بھی سوچنا ہوگا، اگر ریلیف فنڈ کی شکل ناقابل واپسی ہو تو والدین کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

چیئرمین اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق شاہ نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسکول کھولنے سے متعلق ایس اوپی بنالیے گئے ہیں، بچوں کے اسکول آنے کے لیے طریقہ کار رکھا گیا ہے۔

چیئرمین اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث متاثرہ اسکولوں کا بھی سوچنا ہوگا، اسکول میں 3 شفٹیں 3،3گھنٹے کی ہوں گی۔

طارق شاہ نے کہا کہ کورونا کے باعث اسکول فیس35فیصد زیادہ وصول نہیں ہورہی، اسکول رینٹ، تنخواہیں اور بجلی کے بل ہرحال میں دینا ہوتے ہیں، حکومت سندھ نے صرف بلاسود قرض دینے کی تجویزدی ہے، اگرریلیف فنڈ کی شکل ناقابل واپسی ہو تو والدین کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے بجلی کے بل کم نہیں ہوئے ہیں، طلبا کی فیسیں نہ ملنے پر ٹیچرز کی تنخواہیں روکی گئیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبرکے پہلے ہفتے سخت ایس او پیز کیساتھ تعلیمی اداروں کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ں گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...