رابی پیرزادہ کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان، ہندوستانیوں کو پاکستانیوں سے زیادہ بہتر قرار دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) رابی پیرزادہ کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان، کوئی وجہ ہے کہ لوگ اس طرح پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، ہندوستانی پاکستانیوں سے زیادہ بہتر ہیں، انشااللہ جلد پاکستان چھوڑ دوں گی، ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس کی کوئی وجہ ہے کہ لوگ اس طرح پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانیوں کو پاکستانیوں سے زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بھارتی شہری پاکستانیوں سے کہیں بہتر ہیں، کیونکہ ہندوستانیوں نے کبھی مجھے طعنہ نہیں دیا۔
عدنان سمیع کو اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں اس سب پر معذرت چاہتی ہوں جو میں آپ سے متعلق پہلے کہہ چکی ہوں۔ پاکستانی قوم کو ایسے ٹیلنٹ کی کوئی ضرورت نہیں جیسا کہ آپ کی آواز یا میری مصوری کی شکل میں یہاں موجود ہے۔ رابی نے کہا کہ میں بھی انشااللہ جلد پاکستان چھوڑ دوں گی۔ رابی پیرزادہ نے اس ٹوئٹ کے بعد مزید کچھ ٹوئٹس بھی کیں، جبکہ عدنان سمیع خان نے بھی ان کی ٹوئٹس کے جوابات دیے:

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...