جلد ہی ایک اور تہلکہ خیز انکشاف: سنیتھا رچی اب کس کے پول کھولنے والی ہیں ؟ خود اشارہ دے دیا

امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کاکہنا ہے کہ انہیں پاکستان کی عدالتوں پہ پورا بھروسہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک کلاؤن شو کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سنتھیا رچی کے وکیل فیروز ملک نے میڈیا سے بات کی، جس میں ان کاکہنا تھا کہ اس کیس کی دونوں پارٹیوں کو بدھ کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے، جن غیر ملکیوں کے ویزا ایکسپائر ہوگئے تھے۔ انکی تاریخ 31 جولائی تک کردی گئی ہے۔

اس موقع پر امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک کلاؤن شو کیا جارہا ہے۔ جلد ہی انٹرنیشنل کمیونٹی اور میڈیا پیپلز پارٹی کا کلاؤن شو دیکھے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ اس بات کا یقین ہے کہ وزارت داخلہ اور باقی تمام اتھارٹیز بہترین کام کرے گی۔ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سنتھیا نے کہا کہ انہیں میٹھی لسی، تازہ آم اور خاص طور پر چونسا آم پسند ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ کے دال چاول بھی وہ شوق سے کھاتی ہیں ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج ہوئی سماعت میں وزارتِ داخلہ کو امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پیپلز پارٹی کے افتخار احمد کی درخواست پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو بدھ کے دن 1 بجے وزارتِ داخلہ میں پیش ہو کر بیان دینے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ وزارتِ داخلہ 15 جولائی تک اس معاملے کا فیصلہ کر کے عدالت کو آگاہ کرے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...