آغا سراج درانی کو بڑی مشکل کا سامنا، چوکیدار نے خودکشی کیوں کی؟ حقیقت آگئی سامنے

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا چوکیدار گھر کے باہر اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نے خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 5خیابان تنظیم میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے چوکیدار نے ایس ایم جی سے اپنے سینے پر گولی مار کر خودکشی کی ہے، متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر پر بچپن سے ملازم تھا۔

متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھا، گھر کے ملازموں نے پولیس کو بتایا کہ متوفی نے اس سے قبل کسی بھی قسم کی پریشانی یا ذہنی دبائو کا ذکر نہیں کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اپنی ہی بندوق کے اتفاقیہ گولی چلنے کا بھی ہوسکتا ہے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...