- Advertisement -

بارشوں سے سندھ پہلے پانی میں ڈوب گیا، اب گندگی میں ڈوبا ہوا ہے: خرم شیر زمان

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے صوبائی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربان پر جگہ جگہ بکھری آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر نے حکومت سندھ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں علاقائی انتظامیہ کہیں ظاہر ہے کہیں غائب، پہلے عوام کو پیاسا مارنے کی کوشش کی، اب تعافن سے مارنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی ائی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت نے صفائی سے متعلق ہنگامی اقدامات کرنے کے جھوٹے دعوے کیے لیکن صفائی کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی حالانکہ بارشوں کا اسپیل سر پر منڈلا رہا ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ بارشوں سے سندھ پانی میں ڈوب گیا، اب گندگی میں ڈوبا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کے وزرا کی تاریخ ہے کبھی پہلے سے مثبت حکمت عملی نہیں بناتے ہیں۔