اماراتی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل ملک کیلئے ایک اور بہت بڑی خوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) : اماراتی ولی عہد محمد بن زید کل پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ۔اس موقع پر ان کی جانب سے متعدد اعلانات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی تھی جس کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اماراتی ولی عہد محمد بن زید کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان کا بتانا تھا کہ اماراتی ولی عہد کل پاکستان پہنچیں گے ،انکی جانب سے یہ دورہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔اماراتی ولی عہد اس سے پہلے 2007 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔اماراتی ولی عہد پاکستانی قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں کریں گے جبکہ وقود کی سطح پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اماراتی ولی عہد اور وزیر اعظم عمران خان تیسری مرتبہ ملنے جا رہے ہیں۔اس موقع پر اماراتی ولی عہد محمد بن زید النہیان کی جانب سے متعدد سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے جبکہ اربوں ڈالرز کا پیکج اس کے علاوہ ہوگا جس کی مالیت 12 ارب ڈالر سے زائد ہوگی ۔واضح ہو کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو جنوری میں 3 ارب ڈالر آنا تھے جو اماراتی ولی عہد محمد بن زید کے دورے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ رقم منتقلی کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں