عید قربان پر بڑا فراڈ، ایلفی سے جوڑی گئی کھال والا دنبہ سامنے آگیا کم عمر دنبے پر کسی او ر دنبے کی کھال لگا کر گاہک کو چونا لگا دیا گیا، ویڈیو وائرل

لاہور(ویب ڈیسک) عید قرباں آتے ہی لوگوں نے قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اسی دوران گوند سے جوڑی گئی کھال والا دنبہ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسی نے کم عمر دنبے پر کسی اور دنبے کی کھال ایلفی سے لگاکر قربانی کے خواہشمند شخص کو بیچ کر اسے چونا لگادیا ہے۔

آپ نے اس سے قبل ایسے واقعات ضرور دیکھے ہوں گے جس میں لوگوں نے قربانی کے جانوروں کے سینگھ اور ایلفی سے جور کر بیچ دیا ہو، لیکن اب یہ انوکھا واقع پیش آیا ہے جہاں کسی نے کم عمر دنبے پر کسی اور دنبے کی کھال ایلفی سے لگاکر قربانی کے خواہشمند شخص کو بیچ کر اسے چونا لگادیا ہے۔
گزشتہ عیدوں پر ایسے واقعات بھی سامنے آئے جب کسی بکرے کی ٹانگ ہی ایلفی سے جوڑ کر انہیں بیچنے کی کوشش کی گئی ہو لیکن بکرے کے لنگڑانے کی وجہ سے یہ واردات پکڑی جاتی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ اس دنبے کی عمر کم تھی لیکن اس کو فروخت کرنے والے بےایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر ایلفی سے کسی دوسرے دنبے کی کھال چھڑھا کر کسی قربانی کے خواہشمند شخص کو اسے بیچ دیا تھا۔

دنبہ خریدنے والا جب دنبہ خرید کر گھر آیا تو گھر میں اسکی کھال اترنا شروع ہوگئی ،بتایا گیا ہے کہ دنبے کے اوپر لگائی گئی کھال کا رنگ کچھ اور تھا یعنی براؤن تھا جبکہ کھال کے نیچے دنبہ کالے رنگ کا برآمد ہوا۔ خیال رہے کہ عید قرباں قریب آتی جا رہی ہے، جیسے جیسے عید قرباں نزدیک آتی جا رہی ہے، لوگوں میں قربانی کے حوالے سے جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ یکم اگست کو عید منائی جائے گی جبکہ گزشتہ عید کی طرح اس مرتبہ بھی رویت ہلال کمیٹی اور فواد چوہدری کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر عید الاضحیٰ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہوگی، آج بدھ کی شام کو جس نے بھی ذی الحج کا چاند دیکھا، اس نے یہی کہا کہ یہ دوسرے دن کا چاند ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے عید 31 جولائی کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...