نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 21 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی، پریرا کے140 رنز بھی ٹیم کو ہارنے سے نہ بچا سکے، نیوزی لینڈ ہارتے ہارتے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ ہارتے ہارتے بچ گیا، دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔

روز ٹیلر نے90 کولن منرو نے87 اور نیشم نے64رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تین سو بیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی سات وکٹیں ایک سو اٹھائیس پر گرگئیں۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز تو جیت لی لیکن تھسارا پریرا کی دھواں دھار بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کے مداحوں کی سانسیں ضرور روک دیں، بظاہر میچ ختم ہوچکا تھا، تھسارا پریرا نے جارحانہ اننگز سے میچ میں پھر جان ڈال دی۔

ہرچھکا پہلے سے بہتر تھا، تیرہ چھکے لگا کر سری لنکا کو فتح کے بائیس رنز قریب لے آئے لیکن ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں پریرا آؤٹ ہوگئے، کیویز نے منرو اور ٹیلر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے تین سو انیس رنزبنائے تھے۔

جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 298 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔

سری لنکن بلے باز پریرا کے140 اور گناتھیلاکا کے 71رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں