کراچی میں سائیکل پر بھی چلان ہونے لگے ٹریفک پولیس اہلکار نے ’سائیکل سوار ‘ کو500 روپے کا چالان تھما دیا

کراچی (ویب ڈیسک) : ٹریفک پولیس اہلکار نے ’سائیکل سوار‘ کا چالان کردیا، کلفٹن میں ون وے کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آ گیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاکستا ہے کہ ٹریفک پولیس نے سائیکل والے کا 500روپے کا چالان کرڈالا۔ کراچی ٹریفک پولیس کے ای چالان کی سلپ کے مطابق محمد اقبال شاہد نامی سائیکل سوار پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

چالان میں سائیکل سوار پر 20 روپے ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ پھیری لگا کر مختلف اقسام کی چیزیں فروخت کرنے والے اس شخص کو ٹریفک پولیس نے روکا ٹریفک پولیس کلفٹن کے ٹکٹنگ آفیسر غلام علی جمالی نے رانگ وے جاتے ہوئےشخص سے اس کا شناختی کارڈ طلب کر کے اسے پانچ سو روپے جرمانہ کیا۔

کلفٹن ٹریفک سیکشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید کا کہنا ہے کہ سائیکل کا فائن کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کوڈ کے تحت چالان کی سلپ نکالی گئی۔

ٹریفک پولیس افسر سائیکل سوار کو 500 روپے جرمانے کا بتاتا ہے تو غریب پھیری کہتا ہے کہ گھر پر کھانے کو آٹا نہیں ہے، میں 500 روپے کہاں سے لاؤں؟ ٹکٹنگ آفیسر کی کوشش کے باوجود سائیکل سوار چالان کی سلپ وصول نہیں کرتا۔ کلفٹن ٹریفک سیکشن کے مطابق یہ جرمانہ ٹکٹنگ آفیسر غلام علی جمالی نے خود ادا کیا اور سائیکل سوار کو وارننگ کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔
ٹریفک پولیس سڑک پر آنے والے ہر شخص کو قوانین کی پابندی کی ہدایت کردتی رہتی ہے لیکن اکثر لوگ ان قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہیں اور بعج اوقات حادثوں کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اگر لوگ قوانین کی پاسداری شروع کردیں تو حادثات میں بہت زیادہ کمی آسکتی ہے جس سے جان و مال کا تحفظ بہتر طریقے سے ہوسکتا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...