اماراتی ولی عہدہ کا مختصر دورہ پاکستان۔۔ وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان کس معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا؟ اعلامیہ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے پاکستان کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد کا خود نورخان ایئربیس پر استقبال کیا،وزیراعظم اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے،سرمایہ کاری کوفروغ دینے،دفاع اور وائٹ کالر کرائم کی روک تھام کیلئے معاہدے کوحتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے پاکستان کا دورہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد کا خود نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔

اماراتی ولی عہد کے ہمراہ ڈپٹی سپریم کمانڈراور دیگر حکام بھی تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے3ارب ڈالرکی امداد پرمعززمہمان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یواے ای کا باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔اسی طرح ملاقات میں دفاع، سکیورٹی ، جنگی تربیت،مشترکہ جنگی مشقوں کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں جانب سے وائٹ کالر کرائم کی روک تھام کیلئے معاہدے کوحتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں