جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے رافیل طیاروں کے بعد روس سے بھی 33 کی تعداد میں 2 مختلف جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی (این این آئی) انڈیا نے دنیا کے جدید ترین لڑاکا جیٹس میں شمار ہونے والے پانچ فرانسیسی جنگی طیارے اپنی فضائیہ میں شامل کر لیے ہیں،یہ طیارے فرانس سے پرواز کرتے ہوئے امبالہ کے فضائی اڈے پر پہنچے۔

انڈیا نے فرانس کے ساتھ تقریباً ساٹھ ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے 36 رفال جنگی جہازوں کی خریداری کا سودا کیا اور یہ پانچ طیارے اسی سودے کا حصہ ہیں، باقی طیارے آئندہ برس کے اختتام تک انڈیا کے حوالے کیے جائیں گے۔

بی بی سی کے مطابق انڈیا کی فوج چین سے سرحدی کشیدگی کے درمیان ہنگامی حالات کے خصوصی اختیارات کے تحت فرانس سے فضا سے زمین پر وار کرنے والے ہیمر مزائل بھی خرید رہی ہے۔ انڈین فضائیہ نے حال میں روس سے 21 اضافی مگ – 29 اور 12 سوکھوئی ایس یو – 30 ایم کے آئی جنگی طیارے خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...