شاہ سلمان نے ہسپتال سے گھر پہنچتے ہی سب سے پہلے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان پتے کی کامیاب سرجری اور صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں اور جس کے بعد انہوں نے شہریوں کیلئے عید مبارک کا پیغام جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے اور حجاج کرام قربانی کر رہے ہیں ، اس موقع پر شاہ سلمان نے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد سب سے پہلے شہریوں اور حجاج کرام کیلئے عید مبارک کا پیغام جاری کیا ۔شاہ سلمان کو پتے میں سوزش کے باعث” کنگ فیصل سپشلسٹ ہسپتال“ میں 20 جولائی کو داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر ز نے ان کے پتے کو سرجری کے ذریعے نکالنے کا فیصلہ کیا تاہم گزشتہ ہفتے ان کی کامیاب سرجری کی گئی اور وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں گزارنے کے بعد اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز نے شاہ سلمان کی صحت کی بہتری پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہ سلمان کے گھر واپسی کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جسے سعودی شہریوں کی جانب سے شیئر کیا جارہاہے اورا ن کیلئے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔ شاہ سلمان نے صحت یاب ہونے پ شہریوں کا بے پناہ دعا?ں پر شکریہ ادا کیا۔تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی بادشاہ نے ہسپتال میں داخل ہونے کے دو دن کے بعد ہسپتال سے ہی ایک اہم اجلاس کی سربراہی بھی کی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...