عمران خان نے قطر سے ایل این جی کس قیمت پر خریدی؟ (ن) لیگ بھی منہ چھپانے پر مجبور

وزیر اعظم عمران خان واقعی قومی خزانے کے امین نکلے۔ وزیر اعظم عمران خان نے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے میں قوم کے اربوں روپے بچا لیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبد العلیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’’ وزیراعظم عمران خان حقیقت میں قومی خزانے کے امین ہیں۔
ن لیگ نے LNG کا جو معاہدہ 9ڈالر فی MMBTU میں کیا وہ ہی LNG موجودہ حکومت نے کم ترین قیمت 2.2 ڈالرفی MMBTU میں خرید کر قوم کے اربوں روپے بچائے۔
قومی خزانے کواربوں کانقصان پہنچانےوالے آج اپنےذاتی فوائد کیلیے عمران خان کے خلاف متحد ہیں‘‘۔
ایک اور پیغام میں عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ ’’کورونا کے باوجود ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے مقرر کردہ ہدف 243 ارب کے مقابلے میں57ارب کے اضافہ کے ساتھ 300 ارب اکھٹے کئے جو ہدف سے 125فیصد زیادہ ہے۔
الحمداللہ کورونا کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی بارآور ثابت ہوئی جس نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا‘‘۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...