عید پر چینی اور پیٹرول مہنگا کر کےعمران نیازی حکومت نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا: شہباز شریف

قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیٹرول، چینی کی قیمتوں میں اضافےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عید کے موقع پر عوام پر ایک اور پٹرول بم پھینک دیا گیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہےحکومت 25 روپے لیٹر پیٹرول مہنگا کر کے پہلے ہی معاشی دہشت گردی کر چکی ہے، نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے عید سے قبل ایک اور پیٹرول بم گرا کر عوام کی رہی سہی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بےروزگاری اور معیشت کی تباہی سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت میں 52 روپے فروخت ہونے والی چینی 100 روپےکلو مل رہی ہے، یہ ہے تبدیلی؟ یہ ہے نیا پاکستان؟

شہباز شریف نے کہا کہ عید پر چینی اور پیٹرول مہنگا کر کےعمران نیازی حکومت نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے، بے حس حکومت کو عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مہنگائی کا بم پھوڑنے کے لیے کیا حکمرانوں کو عید کا دن ہی ملا تھا، کورونا سے عید کی خوشیاں پہلے ہی محدود تھیں، رہی سہی کسر حکومت نے نکال دی۔

قمر زمان کائرہ نے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی غریبوں کی کمر توڑ رکھی ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب مزید مہنگائی بڑھےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سفاک اور فاشسٹ حکمران عوام کو ہر لمحے دکھ دینا نہیں بھولتے، سلیکٹڈ حکومت عوام دشمن ہتھکنڈوں پر کبھی شرمندہ بھی نہیں ہوتی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...