میرشکیل الرحمٰن کی رہائی سے متعلق شیخ رشید کا بیان جاری، جانیے تفصیلات

وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے دو بار کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کو رہا کریں اور اگر نیب والے بھی بات سن رہے ہیں تو مہربانی کریں، عید کا موقع ہے. بڑا دن ہے حوصلے سے فیصلہ کریں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں موت کو ہاتھ لگا کر آ یا ہوں، میراکورونا سیریس تھا اور میں دو دن آکسیجن پر رہااور اس وجہ سے مجھ میں کمزوری ہے لیکن میں آ پ کو اس لیے انکار نہیں کر سکا کہ میں نے وزیراعظم کو دو دفعہ جا کے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان کو رہا کردیں۔

میں اس عید پر یہ بات ساری قوم سے کہنا چاہتا ہوں وزیراعظم سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ انہیں رہا کردیں۔

اگر نیب والے سن رہے ہیں تو وہ بھی مہربانی کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے خود دو دفعہ ان سے گزارش کی تھی اب میری طبیعت ٹھیک نہیں۔

نیب کو بھی کہنا چاہتا ہوں اور وزیراعظم سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہو ں کہ بڑا دن ہے بڑے حوصلے سے بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے انہیں رہا کردیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو یہی کہتا ہے کہ یہ ہمارے ہا تھ میں نہیں ہے یہ نیب کا انڈیپنڈنٹ کیس ہے ، نیب سے درخواست میں تو نہیں جا سکتا تھا میں تو عمران خان کے پاس ہی جاسکتا تھا ۔

ان ہی سے اپیل کی ہے دو دفعہ ایک دفعہ نہیں دو دفعہ مل کے اور آج سرعام کررہا ہوں۔

 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...