تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی۔

ملتان میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی صوبہ پنجاب صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے۔

سیکرٹریٹ کے معاملے میں بہاولپور،ملتان اور ڈی جی خان کے عوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارا مطالبہ الگ صوبہ ہے، ہمیں سیکرٹریٹ نہیں چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے اتنی جلدی کسی حکومت کو غیر مقبول ہوتے نہیں دیکھا، تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی،عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی۔

آج عید کے موقع پر عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل لے کر آئیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...