بہن اور رشتہ دار مرد کا قاتل گرفتار، دونوں کی لاشیں کہاں سے ملی تھیں؟ افسوس ناک خبر آگئی

منگھوپیر غازی گوٹھ سےغیرت کے نام پر بہن اور رشتہ دار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کی نشاندہی پر ملیر سٹی سے مقتولین کی دو روز پرانی لاشیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اس کے رشتے دار نے دو روز قبل ملیر سٹی میں رہائش اختیار کی تھی، جبکہ ملزم نے دونوں افراد کوقتل کرکے گھر پر باہر سے تالا لگا دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جب ملزم کے باپ کو بیٹی کے قتل کا پتہ چلا تو اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...