قصائی نے ہمسائے کا جانور قربان کردیا مگر کیوں اور اسکے بعد پھر کیا ہوا؟ حیران کن خبر نے سب کو چونکا دیا

رحیم یار خان کی نیازی کالونی میں قصائی نے غلطی سے ہمسایوں کا جانور قربان کرکے گوشت بھی تقسیم کردیا۔
ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

نیازی کالونی کے رہائشی یوسف کمبوہ کا قربانی کا جانور صبح کوئی کھول کر لے گیا۔ تین گھنٹے کی تلاش کے بعد پتا لگا کہ قصائی نے ان کے ہم نام ہمسائے محمد یوسف کےکے بجائے یوسف کمبوہ کا جانور کھولا اور قربان کردیا۔

یہی نہیں جانور کو قربان کرنے کے بعد اس کا گوشت بھی تقسیم کردیا گیا، حقیقت سامنے آنے پر محمد یوسف نے اپنا جانور یوسف کمبوہ کے گھر بھجوا دیا تاکہ وہ بھی سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرسکیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...