سیالکوٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انھیں بھی کورونا ہوا تھا تاہم انھوں نے اپنی شناخت چھپائی۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ شناخت چھپانے کا مقصد یہ تھا کہ میڈیا کو پتا نہ چل سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خبربا آسانی چھپائی، اس کا مطلب ہمارے سسٹم میں گیپ ہے۔
فردوس عاشق نے یہ بھی بتایا کہ انھیں ٹیسٹ کے نتائج اور رپورٹ ملی، صرف انھیں یا لیب کو پتہ تھا کہ انھیں کورونا ہوا ہے۔
فردوس عاشق نے یہ بھی تصدیق کی کہ اب وہ صحت یاب ہوچکی ہیں۔