رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق وہ سیالکوٹ این اے 75 سے ن لیگ کے رکن اسمبلی تھے۔ وہ لاہور کے اسپتال میں ایک ماہ سے زیر علاج تھے۔

مرحوم تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ان کا بائی پاس آپریشن ہوا تو ساتھ ہی فالج کا اٹیک ہو گیا۔

جس کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکے ان کی نماز جنازہ مغرب کے بعد ان کے آبائی گاؤں آلو مہار شریف میں ادا کی گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...