مسلم لیگ ن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے امریکا میں حسین حقانی کے ذریعے لابنگ کر رہی ہے، سینئر صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے لابنگ کر رہی ہے، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن حسین حقانی کے ذریعے امریکا میں لابنگ میں کر رہی ہے کیونکہ یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان گرے لسٹ سے باہر نکلے، یہ چاہتے ہیں کہ حکومت پر دباؤ رہے۔ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کی ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے لابنگ کر رہی ہے۔

جی این این کے پروگرام”خبر ہے”میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن حسین حقانی کے ذریعے امریکا میں لابنگ میں کر رہی ہے کیونکہ یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان گرے لسٹ سے باہر نکلے،یہ چاہتے ہیں کہ حکومت پر دباؤ رہے۔

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ کیا احسن اقبال کو یہ اندازہ نہیں کہ گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا نقصان ہے،آپ یقین دلائیں کہ عمران خان کرپشن کر رہے ہیں،یہ جو راوی ریور فرنٹ بنایا گیا ہے،اس میں اربوں روپے کی انوسٹمنٹ ہو رہی ہے، ایل ڈی اے ترمیم میں نیب کےلیے اربوں کے تازہ کیسز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ ہم نے انہیں ووٹ دیا تھا اور انہوں نے 22 کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرنا تھی اور اگر کرپشن عمران خان، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں تو پھر عوام کا کس بات کی سزا دے رہے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور امید ہے کہ قوم کو خوشخبری ملے گی، سابقہ حکمرانوں کی بدعنوانیوں اور منی لانڈرنگ کے کارناموں کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا تھا، اپوزیشن چاہتی ہے کہ انہیں بدعنوانی کیسز میں کلین چٹ مل جائے اور این آر او پلس ملے، تحریک انصاف حکومت احتساب کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، ملک میں سزا اور جزا کا نظام شروع ہو چکا ہے اور وزیراعظم عمران خان احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...