توہین رسالت ﷺ کے ملزم کو قتل کرنے والے شخص سے متعلق انتہائی اہم خبر سامنےآگئی

پشاور: عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے والا خالد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کو کمرہ عدالت میں قتل کرنے والا ملزم فیصل عرف خالد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیے جانے کے بعد پہلی بار انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوا،

عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کو پہلے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جب کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع دی تھی۔

واضح رہے ملزم خالد نے چند روز قبل کمرہ عدالت میں طاہر نسیم نامی شخص کو قتل کیا تھا، مقتول طاہرنسیم کو توہین رسالت کیس میں پیش کیا گیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...