افغانستان: جیل پر مسلح افراد کے حملے میں 24 افراد ہلاک، کئی قیدی فرار

افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی قیدی زخمی اور جیل سے فرار ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے سیکورٹی گارڈز پر فائرنگ سے قبل جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 افغانستان کے شہرجلال آباد میں جیل پر مسلح حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ،24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے، جیل پر حملے کے دوران درجنوں قیدی فرارہوئے، میڈیا ذرائع کے مطابق جلال آباد میں جیل پر حملے میں چار حملہ آور ہلاک اور 3 پکڑے گئے، جیل پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں جنگجوؤں کے ایک گروپ نے جیل پر حملہ کردیا، جس کی وجہ سے24 افراد ہلاک ہو گئے، پیر کی علی الصبح کیے گئے اس حملے کے نتیجے میں 42قیدی زخمی جبکہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے50 سے زائد قیدی فرار بھی ہوگئے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...