صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی، پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ 10،9 محرم پرموبائل سروس جلوس کے راستوں پر بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق محرم سیکیورٹی پلان سے متعلق پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کااجلاس ہوا، جس میں محرم الحرام پر صوبےکی امن وامان کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا یکم سے10 محرم تک پاک فوج کی24 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں۔

محرم کیلئے رینجرز کی بھی 34 کمپنیوں کی خدمات کی درخواست مانگی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا وفاقی وزارت داخلہ کو اس حوالےسے خط لکھ دیا گیا ہے ۔

یکم سے10محرم پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ 10،9محرم پرموبائل سروس جلوس کے راستوں پر بند رہے گی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیاگیا، تمام اضلاع میں حساس مقامات پرفول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائی جائے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...