- Advertisement -

کراچی میں بارشوں سے تباہی؛ عمران خان سندھ حکومت پر برس پڑے

- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ میں طوفانی بارشوں نے پیپلز پارٹی حکومت کی قلعی کھول دی، سندھ کے عوام پانی میں اور زرداری خاندان کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بارش نے ایک بار پھر زرداری خاندان کی 14 سالہ کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کردیا، یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کردیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو دی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی اور یہ رقم دبئی کی جائیدادوں میں لگائی گئی، برائی کے اس گٹھ جوڑ کو اب ختم کیا جانا چاہیے۔