’’ اب پاکستان کسی کے باپ کی بھی نہیں مانے گا کیونکہ۔۔۔‘‘ سعودی عرب سے کشیدگی پیدا ہوتے ہی پاکستان کیا کرنے جا رہا ہے؟ عمران ریاض خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جب سعودی عرب کے دباؤ سے نکل گیا تو پھر پاکستان کسی کے باپ کی بھی نہیں مانے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان میں کشیدگی کی خبریں اس وقت سامنے آنا شروع ہوئیں جب کہ

انکشاف ہوا کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو دیئے گئے 3 ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر واپس لے لیا ہے اور یہ سعودی حکومت کی جانب سے امریکی دباؤ پر کیا گیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب کو اب مسئلہ کشمیرپر اپنی پالیسی کو بدلنا ہوگا، پاکستان مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتا ہے تاہم او آئی سی کو بھی مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اپنانا ہوگا۔ اس ساری صورتحال پر سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان بھی میدان میں آگئے اور ساری صورتحال پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ ’’ یقین مانے پاکستان جب سعودی عرب کے دباوں سے نکل گیا تو پھر کسی کے باپ کی بھی نہیں مانے گا،نیا پاکستان، خودمختار پاکستان ‘‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی سمجھے جا رہے تھے کیونکہ اس وقت جب پوری دنیا سعودی عرب کو تنہاء چھوڑ چکی تھی تب وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مثالی ہوتے چلے گئے اور بعدازاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کر کے ان تعلقات کے مثالی ہونے پر مہر بھی ثبت کر دی تاہم امریکی دباؤ میں آ کر ایک مرتبہ پھر سعودی عرب پاکستان سے دور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...