روسی لڑاکا طیاروں نے امریکہ کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی، اہم خبر نے سب کو چونکادیا

ایک روسی ایس یو-27 لڑاکا جیٹ نے بحیرہ اسود کے اوپر امریکی بحریہ کے ریڈیو ٹیکنکل جاسوس ہوائی جہاز روک دیا، یہ بات روسی وزارت دفاع نے بتائی ہے۔

وزارت کی زویزدہ نشریاتی سروس نے کہا ہے کہ 9 اگست کو روسی ائیرسپیس کنٹرول نظام نے بحیرہ اسود کے غیر جانبدار سمندر کے اوپر ایک فضائی ہدف کا سراغ لگایا جو کہ روسی ریاست کی سرحد کی جانب بڑھ رہا تھا۔

مزید کہا گیا کہ ایس یو-27 لڑاکا جیٹ کے عملے نے فضائی شے کی شناخت امریکی بحریہ کے ای پی -3ای فضائی ریڈیو جاسوسی ہوائی جہاز کے طور پر کی۔

زویزدہ کا کہنا تھا کہ جوں ہی امریکی جاسوس جہاز روسی ریاست کے سرحد سے دور گیا تو روسی لڑاکا بحفاظت ہوائی اڈے واپس آگئے۔

مزید کہا گیا ہے کہ روسی سرحد کی کسی قسم کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ہوائی جہاز نے بین الاقوامی ائیرسپیس قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...