دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کیلئے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان

دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے اور 13 اگست تک گاڑیوں اور دیگر اشیاءکی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دبئی میں گرمیوں کا سالانہ فیسٹول 23 واں ‘دبئی سمر سرپرائزز’ جاری ہے۔
فیسٹیول کے موقع پر ایک ہفتے کے لیے عوام اور سیاحوں کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق ایک ہفتے تک گاڑیوں اور دیگر اشیاء کی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیاجائے گا اور اس اسکیم کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔
فیسٹیول میں خریداروں کے لیے دیگر اسکیمیں بھی متعارف کروائی گئی ہیں جن میں فری انشورنس، مختلف اشیاء کی فری سروس اور گارنٹی کی مدت میں توسیع شامل ہے۔
کورونا کے باعث صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جب کہ شاپنگ مالز میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک 12 گھنٹے کی فروخت جاری ہے۔
خریدار مختلف مصنوعات کی خریداری پر 25 فیصد سے لے کر 90 فیصد تک کی بچت بھی حاصل کررہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...