- Advertisement -

کراچی: قربانی کے جانور پر شہری نے گولیاں برسادیں

- Advertisement -

بہادر آباد میں شہری نے بپھرے ہوئے قربانی کے جانور پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔
کراچی کے علاقے بہادرآباد میں گزشتہ روز قربانی کےدوران بھینسا بپھر گیا جس کے بعد شہری نے اس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق شہری عمیر کے بھینسے پر اس کے پڑوسی اشرف نے فائرنگ کی اور فائرنگ کرنے والا شخص بھینسے کی ٹکر سے زخمی بھی ہوا۔ پولیس کاکہنا ہےکہ جانور کے مالک نے فائرنگ کرنے والے شہری کے خلاف کارروائی کی درخواست نہیں دی۔