ارب پتی شخص کا ایک شرط پر فالوورز کو 36 ہزار درہم دینے کا اعلان

جاپان (ویب ڈیسک) : جاپان کے ایک ارب پتی نے امریکی نوجوان کے ریکارڈ کو توڑ کر ری ٹویٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاپان کے کروڑ پتی شخص نے اپنے فالوورز کو 36 ہزار درہم دینے کا اعلان کیا لیکن اس کے لیے ایک شرط عائد کر دی۔ شرط یہ تھی کہ کروڑ پتی شخص کے ٹویٹ کو لاکھوں مرتبہ شئیر کرنا تھا تاکہ وہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کر سکے۔

اور ایسا ہی ہوا۔ جاپان کے کروڑ پتی شخص یوساکو مایزاوا نے رواں برس پانچ جنوری کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جسے اب تک 40 لاکھ مرتبہ سے زیادہ مرتبہ ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے ۔ جاپانی کروڑ پتی شخص یوساکو مایزاوا کا یہ ریکارڈ امریکی نوجوان کارٹر ولکنسن کے ری ٹویٹ کے ریکارڈ سے 5 لاکھ گُنا زیادہ ہے۔جس میں اس نے فاسٹ فوڈ چین وینڈیز سے درخواست کی تھی کہ اسے ایک سال تک چکن نگٹس مفت دئیے جائیں۔

اسی طرح پانچ جنوری کو ملبوسات کی آن لائن کمپنی ’’زوزو انک‘‘ کے بانی اور کروڑ پتی شخصیت مایزاوا نے ری ٹویٹ کے لیے ٹویٹر صارفین کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 100 ری ٹویٹ کرنے والے رینڈم افراد کو دس کروڑ ین جو تقریباً سوا نو لاکھ امریکی ڈالر بنتے ہیں، بطور انعام دیں گے اس کے لیے ان صارفین کو بس انہیں ٹویٹر پر فالو کرنا تھا اور ان کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنا تھا۔

اور ٹویٹر صارفین نے یہی کیا جس کی بدولت مایزاوا نے امریکی نوجوان کے ریکارڈ کو توڑ کر ری ٹویٹ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ایک اندازے کے مطابق مایزاوا کی دولت کا تخمینہ تین ارب ڈالر لگایا جاتا ہے ۔ گذشتہ برس مایزاوا اُس وقت مشہور ہوئے جب ان کا نام سپیس ایکس سے چاند کے گرد سفر کرنے والے پہلے مسافر کے طور پر سامنے آیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں