دبئی کے شہزادے کی گاڑی میں فاختہ نے انڈے دے دیے، پھر شہزادے نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی داد دیں گے

دبئی ( آن لائن) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی مرسڈیز ایس یو وی کی ونڈ شیلڈ پر ایک فاختہ نے گھونسلا بنا کر وہاں انڈے دے دیے، شہزادے کو جب اس بارے میں پتا چلا تو انہوں نے اس گاڑی کو الگ کھڑا کرادیا تاکہ پرندے امن سے رہ سکیں۔

شہزادہ حمدان بن محمد نے چڑیا کے گھونسلے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے سارے واقعے کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس گاڑی کو ایک طرف کھڑا کردیا ہے تاکہ چڑیا کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شہزادے نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک یہ گاڑی استعمال نہیں کریں گے جب تک انڈوں سے بچے نہ نکل آئیں۔ شہزادے کی جانب سے اس احسن عمل کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی جارہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...