- Advertisement -

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

- Advertisement -

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
گزشتہ ماہ بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 2 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔