مشکل وقت میں اپنے ہی کام آتے ہیں۔۔ نہ کوئی غیر ملکی بینک نہ کوئی دوست ملک ۔۔ کس نے پاکستان پر اربوں ڈالرز نچھاور کر دیئے؟ جانئے

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) مشکل وقت میں بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملک کی مدد کیلئے میدان میں آگئے، مالی سال 19کے پہلے چھ ماہ میں بیرون ممالک سے بھجوائی جانے والی ترسیلات میں اضافہ، اب تک کل 10.7 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستا بھیجی جانے والی ترسیلات میں اضافہ ہوا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر میں 10718.78 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو اس میں 10 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ گذشتہ برس اسی مدت میں 9744.75 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دسمبر 2018ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1690.18ملین ڈالر رہی جو نومبر 2018ء کے مقابلے میں 5.07 فیصد زیادہ جبکہ دسمبر 2017ء کے مقابلے میں1.93 فیصد کم ہے۔

بلحاظ ملک دسمبر 2018ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 414.84 ملین ڈالر،341.58 ملین ڈالر،262.83 ملین ڈالر،247.06 ملین ڈالر،171.56 ملین ڈالر اور45.62 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ دسمبر2017ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 431.97 ملین ڈالر، 396.74 ملین ڈالر، 234.76 ملین ڈالر، 223.30 ملین ڈالر، 188.76 ملین ڈالر اور 54.87 ملین ڈالر تھیں۔

دسمبر 2018ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر206.69 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2017ء میں ان ملکوں سی193.17 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں