’’ آپ ٹی وی پر دیکھا کریں میں کس طرح آپکا دفاع کرتی ہوں‘‘ مریم اورنگزیب، ’’ میں ٹی وی نہیں دیکھتا نواز شریف کا جواب ‘‘

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم سے پوچھا کہ آپ ٹی وی پر دیکھتے ہیں کہ میں کس طرح آپکا دفاع کرتی ہوں ،اس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف بولے کہ میرے سیل میں تو ٹی وی ہی نہیں میں نے کہاں سے دیکھنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے حکام

کی جانب سے العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزر یر اعظم محمد نوازشریف سے اہل خانہ ، رشتہ داروں ،دوستوں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر ،بیٹی مریم نواز ،بھتیجے حمزہ شہباز ،نواسے جنید صفدر، مرحوم بھائی عباس شریف کے اہل خانہ اور دیگر قریبی عزیزوں نے ملاقات کی ۔اہل خانہ نواز شریف کے لئے دوپہر کا کھانا ، ادویات اور دیگر ضروری سامان بھی ہمراہ لائے ۔

اہل خانہ اور نواز شریف نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے والدہ کے گلے لگے اور انہیں تسلی دیتے رہے جبکہ والدہ انہیں دعائیں دیتی رہیں ۔
پارٹی رہنما ئوںمشاہد اللہ خان، رانا ثنا اللہ ، خواجہ آصف ، مصدق ملک ، مریم اورنگزیب ، پرویز رشید ، آصف کرمانی ، رانا تنویر ، ملک ندیم کامران ،نزہت صادق ،منشا اللہ بٹ ،پیر اشرف رسول ،مرزا جاوید ،عظمیٰ بخاری ، سمیع اللہ خان ،وارث کلو ،سابق مشیر خارجہ طارق فاطمی ،نجم سیٹھی اورجگنو محسن نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ۔پارٹی رہنمائوں اور دیگر نے نواز شریف سے ان کی صحت بارے آگاہی حاصل کی ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ملاقات کے لئے آنے والے رہنمائوں سے ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً معاشی اور عوام کے حالات بارے آگاہی حاصل کی ۔نواز شریف نے مریم نواز ، حمزہ شہباز اور پارٹی رہنمائوں سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، احتساب عدالت کے فیصلے کے حوالے سے قانونی معاملات اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گزشتہ روز بھی (ن) لیگ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع رہی اور کارکنوں نے شریف خاندان کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے ۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے نواز شریف کو بڑے اعتماد سے بتایا کہ میں ٹی وی پر آپکا بھرپور دفاع کرتی ،آپ ٹی وی پر دیکھتے ہیں نا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے سیل میں تو ٹی وی ہی نہیں میں نے کہاں سے دیکھنا ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے یہ خبریں آ رہی تھی کہ نواز شریف کو جیل میں ٹی وی کی سہولت موجود ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں