عمران خان کے والد نے اس وقت انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی جب پاکستان میں بہت کم لوگوں کے پاس یہ اعزاز تھا: حفیظ اللہ نیازی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی اور وزیر اعظم عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی میر ے چچا ہیں اور میں انہیں بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں ، وہ ایک نہایت ایماندار اور دیانتدار افسر تھے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفگوا کرتے ہوئے سینئر صحافی اور عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی میر ے چچا ہیں اور میں انہیں بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں ، وہ ایک نہایت ایماندار اور دیانتدار افسر تھے، اکرام اللہ خان نیازی نے اس وقت انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی جب پاکستان میں بہت کم لوگوں کے پاس یہ اعزاز موجود تھا ، انہوں نے پاکستان بننے سے پہلے انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی جب پاکستان بنا نہیں تھا ۔

حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں اہلخانہ اور خاندانوں کے تذکرے کا غلط رجحان سامنے لا کر ایک دوسرے کے خلاف جھوٹ بولا گیا ، ظاہر سی بات ہے جب نواز شریف کے والد کو نہیں چھوڑا گیا ( انکے خاندان پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے ) تو پھر اس طرح کے جھوٹوں نے بھی سامنے آنا تھا، یہ جھوٹوں کا مقابلہ ہے ، اب اس کا کوئی حل نہیں ہے ، لیکن جب لوگ خاندانوں تک پہنچتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے ، ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہیئے تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں