شریف برداران کو کچھ ہوا تو ذمے دار وزیراعظم ہوں گے: احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا ہے شریف برداران کو کچھ ہوا تو ذمے دار وزیراعظم ہوں گے، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ عمران اور علیمہ خان کی دولت وطن لانے کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہلیہ کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، 2010 کے سیلاب فنڈ کا آدٹ کرایا جائے۔ انہوں نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی، بیرون ملک پاکستانی بھی اس حکومت کے اوپر اعتماد نہیں کر رہیں، عمران خان نے قوم کے چندوں سے فراڈ کیا، حکومت ملکی معیشت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کبھی کسی پاکستانی سے چندا نہیں مانگا، ہماری حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومت ہٹلر کے زمانے کی یادیں تازہ کر رہی ہے، کچھ قوتیں نہیں چاہتیں تھیں کہ سی پیک آگے بڑھے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں