اب تو ورزش کرنے کا وقت بھی نہیں رہا ، وزیر اعظم عمران خان کا اپنے دوستوں سے شکوہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی ورزش کے حوالے سے اکثر خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔وزارت عظمی ٰ کا حلف اُٹھانے کے اگلے روز بھی عمران خان ورزش کرنا نہ بھولے اور ویز اعظم آفس سیدھے ورزش سے ہی پہنچے ۔
تحریک انصاف کے اقتدار کی بھاگ دوڑ سنبھالے لگ بھگ

چار مہینوں کا وقت ہوگیا ہے، اقتصادی بحران اور مخالفین کے وار حکومت کو سانس لینے نہیں دے رہے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس بات کا اعادہ کیا ہوا ہے کہ جو مرضی ہوجائے اس ملک اور قوم کی خاطر کچھ نہ کچھ کر کے ہی دم لیں گے ، غیر ملکی دوریں ہوں یا ملک میں کرپشن کا خاتمہ ، وزیر اعظم عمران خان ہمہ وقت اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات کام کرتے دکھائی دے رہے تاہم ان سب میں عمران خان ورزش کرنا بھول گئے ہیں جس سے ان کی صحت کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اپنی ٹف روٹین کی وجہ سے ورزش نہ ختم ہونے اک گلہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اور انکے سامنے طرح طرح کے کھانے پڑے ہیں ۔ اور انکے ساتھ انکے کچھ دوست بھی موجود ہیں ۔ عمران خان اپنے دوستوں سے کیا کہہ رہے ہیں ؟ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں