پیٹرول پھر سے مہنگا؟ عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرنے والاہے

کراچی(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، حکومت کی جانب سے 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے منی بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیے جانے کا امکان، اسی باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 23جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائیگا، ٹیکسوں سے متعلق ہرقسم کی تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے دی جائے گی۔ تاہم اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے منی بجٹ میں بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی کئی اشیاء پر عائد ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں بھی اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ اس حوالے سے منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافہ کرنے کے بعد اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں