مریم اورنگزیب کو علیمہ خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، ارشاد بھٹی نے آڑھے ہاتھوں لے لیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیرون ملک میں جائیدادیں منظر عام پر آنے کے بعد موقع کی تلاش میں رہنے والی ن لیگ نے بنا کسی سچ کو جانے ہی طنز اور ذاتی حملوں کا وار شروع کیا، اپنے آپ کو آگے لانے کے

چکر میں ہر وقت مسلم لیگ ن کا دفاع کرنے والی مریم اورنگزیب نے علیمہ خان کے حوالے سے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں اور کہہ دیا کہ چور چور کہنے والوں کی باجی چور نکل آئیں ، مریم اورنگزیب بھول گئیں کہ وہ ماضی میں کیا بھاش جھاڑتی رہیں، مریم اورنگزیب کے یہ کہنے پر سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے لیگی رہنماء کو آئینہ دکھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سماججی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’’ چور چور کہنے والوں کی باجی ہی چور نکلیں۔۔مریم اورنگزیب ،زبان ملاحظہ کریں،وہ بھی ایک خاتون کی دوسری خاتون کے بارے میں،یہ وہی صاحبہ ہیں جو کل تک بھاشن دے رہی تھیں چونکہ بیگم کلثوم نواز سیاست میں نہیں،لہذا ان کا نام عزت سے لیا جائے ‘‘

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں