100 سال پہلے بھیجا جانے والا خط بالآخر اپنی منزل پر پہنچ گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں 100سال پہلے بھیجاجانے والا ایک خط بالآخر اپنی منزل مقصود تک پہنچ گیا۔ ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ خط برٹنی کیچ نامی ایک خاتون کے گھر کے پتے پر آیا۔ برٹنی نے حسب معمول اپنے میل باکس سے آنے والی ڈاک نکالی تو اسے توقع تھی کہ کچھ بلز اور دیگر چیزیں ہوں گی لیکن وہ اس خط کا لفافہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کیونکہ آج کل اس طرح کے پوسٹ کارڈز بھیجنے کا رواج ہی نہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق جب برٹنی نے لفافے کو دیکھا تو اس پر خط بھیجے جانے کی تاریخ 29اکتوبر 1920ءلکھی ہوئی تھی۔ یہ تاریخ پڑھ کر برٹنی چکرا کر رہ گئی کہ 100سال پہلے لکھا گیا خط آج اپنے پتے پر پہنچ رہا تھا تاہم یہ خط برٹنی یا اس کے کسی فیملی ممبر کے نام نہیں تھا بلکہ کسی ’رائے مک کوئین‘ (Roy McQueen)کے نام تھا۔ خط میں لکھا تھا کہ ”پیارے کزنز، امید ہے آپ ٹھیک ہوں گے۔ہم بھی تقریباً ٹھیک ہیں۔ امی کے گھٹنوں میں درد ہے۔ یہاں بلا کی سردی پڑ رہی ہے۔ میں نے ابھی اپنا تاریخ کا سبق ختم کیا ہے اور بہت جلد سونے جا رہا ہوں۔ میرے ابواپنی شیو کر رہے ہیں اور امی مجھے آپ کا ایڈریس بتا رہی ہیں۔ امید ہے ہمارے دادا دادی بھی ٹھیک ہوں گے۔ ہمیں جوابی خط لکھنا مت بھولنا۔“برٹنی نے یہ خط لکھنے اور جنہیں لکھا گیا تھا ان کے کسی رشتہ دار کی تلاش کی امید میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر دی ہے۔ پوسٹ میں اس نے لکھا ہے کہ ”مجھے آج یہ خط موصول ہوا۔ یہ خط بہت پرانا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میں یہ خط لکھنے والے، یا جنہیں لکھا گیا تھا ان کے کسی رشتہ دار تک پہنچا دوں۔ آپ میں سے کوئی شخص اس خط کو بھیجنے والے یا موصول کرنے والے کے بارے میں جانتا ہے؟ “

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...