"میرے ساتھ رات گزارلو نہیں تو تمہارے باپ کو قتل کرادوں گا” نوجوان کی لڑکی کو دھمکی، ہنگامہ برپا ہوگیا

لاہور ( آن لائن) سوشل میڈیا پر "ابشام زاہد بیہانڈ دی بارز” کے نام سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے ۔ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ابشام نامی نوجوان کو فاطمہ نامی لڑکی کو ٹارچر کرنے کے جرم میں جیل میں ڈالا جائے۔

یہ کہانی ایک ٹویٹ سے شروع ہوئی جس میں ایک خاتون نے الزام لگایا کہ ابشام نامی یہ نوجوان اس کی سہیلی فاطمہ کو ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے ہر قانونی راستہ اختیار کیا مگر انہیں انصاف نہیں ملا جس کے بعد فاطمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ٹویٹ کے ساتھ ابسام سے منسوب بعض میسجز بھی شیئر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک میسج میں کہا گیا ہے کہ ” ابھی بھی آپ کو بول رہا ہوں کہ میرے ساتھ ایک رات گزار لیں ورنہ 30 ہزار میں آج کل لاہور میں قتل ہوجاتے ہیں ، ایسا نہ ہو آپ کے باپ اس دنیا سے چلے جائیں۔”

ایک اور پیغام میں بھی متاثرہ لڑکی کے باپ کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق یہ لڑکا اس کا گھر تک پیچھا کرتا ہے، ایک بار اغوا کی بھی کوشش کی، اس کے خلاف تمام ثبوتوں کے ساتھ مقدمہ درج کرایا گیا لیکن پھر بھی اس کے خلاف ایکشن نہیں ہوا، ” میرا ہمارے سسٹم سے سوال ہے کہ ان جانوروں کو جیل میں ڈالنے کیلئے ہمیں مزید کتنے ثبوتوں کی ضرورت ہوگی۔”

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...