”پاک فوج یا اس کے کسی رکن کا تمسخر اڑانے پر کڑی سز ا دی جائے گی “قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ2020پیش

قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2020پیش کردیا گیا جس کے مطابق پاک فوج اور اس کے کسی رکن کا مذاق اڑانے والوں کو سزائیں دی جائیں گی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر صحافی ارشد وحید چوہدری نے بتا یا کہ قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2020 پیش ،بل حکومتی رکن امجدخان نے پیش کیا،مسلح افواج یا اس کے رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا ،وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم تصور ہوگا ،ایسا کرنے والے کو 2سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...