- Advertisement -

شمالی وزیرستان سے ایک اور پولیو کیس کی تصدیق

- Advertisement -

شمالی وزیرستان میں رواں سال پولیو کے 12 ویں کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں سال پولیو کے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے ہی ہیں۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی و شمالی اضلاع پولیو وائرس کے لیے حساس قرار دیئے جا چکے ہیں اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔