ملک بھر میں کورونا کے مزید 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6,393 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 655 کورونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 4 مریضوں نے دم توڑا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے کُل اموات 6,393 ہو گئی ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 499 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 760 ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 97 کروناٹیسٹ کیےگئے،ملک بھر میں تاحال 30 لاکھ 24 ہزار 987 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس سے قبل 6 ستمبر کو یورپی یونین نے کورونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر کے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جسے اگست میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...